۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جبهه عمل اسلامی لبنان

حوزہ / لبنانی اسلامک ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مزاحمتی اور مقاومتی تنظیموں سمیت عرب اقوام ،جو ظالم صہیونی امریکی محور کے حکم اور شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی مخالفت کرتی ہیں ، ان پر عالمی سطح پر وحشیانہ حملہ کیا جا رہا ہے. 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی اسلامک ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مزاحمتی اور مقاومتی تنظیموں سمیت عرب اقوام ،جو ظالم صہیونی امریکی محور کے حکم اور شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی مخالفت کرتی ہیں ، ان پر عالمی سطح پر وحشیانہ حملہ کیا جا رہا ہے. 
آج کل ایک قانون جو شامی شہریوں کے تحفظ کے لئے قیصر قانون  کے نام سے جانا جاتا ہے وہ در حقیقت صدی کے معاہدوں کی سازش کی تکمیل ہے اور یہ مجرمانہ قانون لبنانی، فلسطینی عوام اور پورے خطے کی عام صورتحال پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اسلامک ایکشن کمیٹی  نے اس قانون اور اس نئی سازش کا مقابلہ کرنے اور مکمل طور پر اس سازش سے لڑنے کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی آمرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بار پھر فلسطینی مسئلے کو دلوں اور سینوں میں زندہ کرنا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .